Anti-Smuggling

کوئٹہ کلکٹریٹ کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرتے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹربلوچستان گل رحمن کی ہدایات پر اسمگلنگ کے خلاف سخت اقداما ت اٹھاتے ہوئے کلکٹرکوئٹہ عرفان جاوید کی جانب سے ایڈشنل کلکٹر عمرشفیق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹر اکبر جان ، اسسٹنٹ کلکٹر یوسف مری ، انسپکٹر رحمت اللہ خان، انسپکٹر شبیر خان، انسپکٹر اسحاق جارج، رکھنی چیک پوسٹ انچارج زمان مزاری، انسپکٹر میر قلم اور انسپکٹر اصغر کاکڑمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بسوں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم مذکورہ ٹیم نے جب بسوںکی تلاشی لی تو بسوں سے کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی سامان جن میں چھالیہ، پان پراگ، ٹائرز، کپڑا، چاکلیٹ، ملالئ،کلچ سلیب برآمدہوئیں جیسے قبضہ میںکے لیاگیاہے اسی طرح رکھنی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران پیاز کی آڑ میں ایک مزدا سے سیکڑوں بکس پر مشتمل انڈین تمباکو برآمدہوا جبکہ دالبندین کے مقام پر کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران بڑے تعداد میں غیرملکی سامان جن میں چائے کی سبز اور کالی پتی شامل ہیں برآمد کی۔جبکہ گذشتہ ہفتے نوکنڈی ،نوشکی اورمانی خواہ کے مقام پر مختلف کارروائیوں میں پانچ کروڑمالیت کی اسمگل اشیامیں شامل کپڑا،چائے کی پتی،کراکری، ٹوتھ پیسٹ، کاسمیٹکس،ٹرک کا فریم اور ٹائرزضبط کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button