Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ ایئرپورٹ پر تعینات افسران وعملے نے ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل نے دیگرافسران وعملے کے ساتھ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی نگرانی شروع کردی تاہم قطرجانے والے ایک مسافسرجواداللہ کی مشکوک حرکات دیگرکراس کے سامان کی تلاشی لی گئی تواس کے سامان میں پلاسٹک کے بنے ہوئے اسٹول میں انتہائی مہارت کے ساتھ1.2کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھپائی ہوئی تھی تاہم محکمہ کسٹمزنے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش ملزم اوراس کا بھائی قطرمیں دندان سازکا کام کرتے ہیں اوریہ بیگ اس کے بھائی شعیب نے اس کو ملتان میں دیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس سے اسمگلنگ میںملوث دیگرملزمان کی نشاندہی ہوسکے گی۔

 

 

 

 

Seize Heroin at Karachi Airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button