پریونٹیوکلکٹریٹ نے جولائی 2017میں11ارب سے زائد ما لیت کے ڈیوٹووٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں 2ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 11ارب 19کروڑ70لاکھ30ہزار وپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 2ارب 77کروڑ42لاکھ 20ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں6ارب 73لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 18کروڑ 3 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 38کروڑ96لاکھ30ہزار روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے گذشتہ مالی سال 2016-17کے پہلے ماہ جولائی 2016 میں مجموعی طورپر 9ارب 32کروڑ41لاکھ20ہزار روپے وصول کئے تھے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 2ارب 6کروڑ20لاکھ50ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 6ارب 85 کروڑ 28 لاکھ60ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں96کروڑ21لاکھ10ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں29کروڑ26لاکھ 60ہزارروپے وصول کئے تھے۔