پریونٹیوکلکٹریٹ نے دسمبر2017میں14ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے دسمبر2017 میں 5ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے دسمبر2017 میں مجموعی طورپر 14ارب14کروڑ4لاکھ 40ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 5ارب16کروڑ7لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں7ارب 89کروڑ16لاکھ60ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 1کروڑ 75 لاکھ 80 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 7کروڑ5لاکھ روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2017-18پہلی ششماہی جولائی تادسمبر2107کے دوران مجموعی طورپر 77ارب27کروڑ33لاکھ80ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 23ارب 42کروڑ2لاکھ60ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 46ارب 15 کروڑ 19 لاکھ80ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب43کروڑ64لاکھ40ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب26کروڑ47لاکھ10ہزار روپے وصول کئے ۔