Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ کوریونیوٹارگٹ کی وصولی میں ناکامی کاسامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے دسمبر2017 کے دوران ایک ارب 42کروڑ 71لاکھ 20ہزارروپے کمی کے ساتھ13ارب 67 کروڑ 8 لاکھ80ہزار روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کودسمبر2017 کے لئے15ارب 9 کروڑ80 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے دسمبر 2017 میں مجموعی طور پر35 ارب66کروڑ53 لاکھ50ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13 ارب 67کروڑ 8 لاکھ80ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں16ارب 11 کروڑ5لاکھ 10ہزار روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 77 کروڑ5 لاکھ70ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں11 کروڑ33لاکھ 90ہزار روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی 2017 تادسمبر 2017کے دوران مجموعی طور پر2 کھرب15 ارب 1 کروڑ73لاکھ60ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں79ارب22کروڑ77لاکھ 60ہزارروپے، سیلز ٹیکس کی مد میں99 ارب 4 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 36ارب 1 کروڑ 5 لاکھ50ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں73 کروڑ1لاکھ 70ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button