پریونٹیوکلکٹریٹ نے مارچ2018میں15ارب سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مارچ2018 میں 15ارب سے زائد مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2017-18کے مارچ2018 میں مجموعی طورپر 15ارب28کروڑ27لاکھ 10ہزارر وپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 5ارب37کروڑ28لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں8ارب 62کروڑ10لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 1ارب 26کروڑ 75 لاکھ 30 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 2کروڑ13لاکھ80ہزار روپے وصول کئے۔دستایزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال 2017-18نوماہ جولائی2017 تامارچ2018کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب16ارب90کروڑ17لاکھ30ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 36ارب 19کروڑ29لاکھ50ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 69ارب 44 کروڑ 78 لاکھ60ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں9ارب91کروڑ32لاکھ30ہزار روپے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب34کروڑ76لاکھ80ہزار روپے وصول کئے ۔