بانڈڈویئرہاﺅس سے کیمیکل کے متعددڈرم غائب ہونے کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بانڈڈویئرہاﺅس سے کیمیکل کے متعددڈرم غائب ہونے انکشاف کرتے ہوئے ایف آئی آرکا اندارج کرلیاہے جبکہ دوملزمان کو گرفتارکرکے عدالت سے ان کا ریمانڈبھی حاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ سعیداکرم کو خفیہ اطلاع ملی کے بانڈڈویئرہاﺅس میںرکھاہوادرآمدی کیمیکل ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بغیرنکالاجارہاہے جس پر کلکٹرسعیداکرم نے ڈپٹی کلکٹرمحمدعلی ملک کی سربراہی میں پرنسپل اپریزردوست محمد،اپریزرعادل رشید،اعظم شاہ، عامرحسین،جاویدخان اورثمرحسین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے میسرزایچ اکبرعلی اینڈکو پرائیوٹ لمیٹڈکے گودام پر چھاپہ مارکر وہاں پر میسرزایم ایم انٹرپرائززکی جانب سے رکھے جانے والے درآمدی مکسچرفیٹی ایسڈ( کیمیکل) کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ میسرزایم ایم انٹرپرائززنے گودام سے مختلف اوقات میں غیرقانونی طورپر مکسچرفیٹی ایسڈکے 1138ڈرم غائب کردیئے ہیں جس کابانڈڈویئرہاﺅس کے پاس کوئی حساب نہیں ہے تاہم آراینڈڈی ایسٹ کی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے گودام کے منیجرلیاقت علی اوردرآمدکنندہ منصورکو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ گودام کے منیجرلیاقت علی نے تفتیش کے دوران محکمہ کسٹمزکی ٹیم کوبتایاکہ درآمدکنندہ منصورکی جانب سے ہدایت کی جاتی تھیں کہ عبدالقادرنامی شخص اس کو15ہزارروپے دیگاجس کے عوض گودام سے کیمیکل کے ڈرم غائب کرواناہوں گے اوروہ درآمدکنندہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کیمیکل کے ڈرم کو جانے کی اجازت دے دیتاتھاتاہم کچھ عرصے بعد درآمدکنندہ کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بعد بانڈڈویئرہاﺅس سے غیرقانونی طورپر جانے والے مکسچرفیٹی ایسڈنامی کیمیکل کے ڈرم کی انٹری بانڈڈویئرہاﺅس کے رجسٹرڈمیں کردی جاتی ہے تاکہ کسی کو شک نہ ہوسکے۔ یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ بانڈڈویئرہاﺅس میں رکھے جانے والے سامان کی حفاظت کے لئے محکمہ کسٹمزکی جانب سے اسٹاف تعینات کیاجاتاہے لیکن مذکورہ بانڈڈویئرہاﺅس پر محکمہ کسٹمزکے اسٹاف کے باوجودکیمیکل کے ڈرم کیسے غائب ہوگئے۔