Revenue Collection
اپریزمنٹ ایسٹ نے40ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی 2018میں مجموعی طورپر 40ارب 92کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی 2017کے دوران40ارب 36کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 56کروڑ40لاکھ روپے کم ہیں۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی 2018کے ووران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 15ارب 43کروڑ60لاکھ روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں18ارب 56کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 6ارب 80کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 12کروڑ روپے وصول کئے۔