Revenue Collection
اپریزمنٹ ویسٹ 22ارب روپے سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی 2018میں مجموعی طورپر 22ارب 70کروڑ60لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ جولائی 2017کے دوران 21ارب 95کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں ایک ارب 25کروڑ20لاکھ روپے کم ہیں۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے پہلے ماہ جولائی 2018کے ووران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 9ارب 88کروڑ50لاکھ روپے ،سیلز ٹیکس کی مدمیں8ارب 90کروڑ20لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 3ارب 79کروڑروپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 12کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔