ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے پہلی سہ ماہی میں ریونیو ہدف حاصل کرنے میں کامیاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2018)کے دوران 2ارب 59کروڑ46لاکھ 28ہزاراضافے کے ساتھ 43ارب 3کروڑ96لاکھ28ہزارروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ محمدبن قاسم کو مالی سال 2018-19کے ابتدائی تین ماہ جولائی 2018تاستمبر2018 کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں40ارب44کروڑ50لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپر 1اکھرب33ارب99کروڑ40لاکھ22ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 43ارب 3کروڑ96لاکھ28ہزارروپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 74ارب18کروڑ41لاکھ93ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں15ارب72کروڑ82لاکھ43ہزارروپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں1ارب4کروڑ19لاکھ59ہزارروپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ستمبر2018کے دوران 1ارب 90کروڑ95لاکھ 64ہزارکی کمی کے ساتھ 14ارب 22وڑ74لاکھ36ہزارروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ محمدبن قاسم کو ستمبر2018 کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں16ارب13کروڑ70لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ستمبر2018 کے دوران مجموعی طورپر 42ارب63کروڑ1لاکھ25ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 14ارب 22کروڑ74لاکھ36ہزارروپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 23ارب11کروڑ6لاکھ79ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب91کروڑ62لاکھ55ہزارروپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں37کروڑ57لاکھ54ہزارروپے وصول کئے