Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں5ارب سے زائدمالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی(جولائی 2018تادسمبر2018) کے دوران5 ارب3کروڑ59لاکھ 27ہزارروپے اضافے کے ساتھ 88ارب60کروڑ69لاکھ27ہزارروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو جولائی تادسمبر2018کے لئے 83ارب57کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2018-19کے ابتدائی چھ ماہ جولائی2018تادسمبر2018میں مجموعی طورپر دو کھرب66ارب50کروڑ32لاکھ82ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں88ارب60کروڑ69لاکھ 27ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب44ارب45کروڑ36لاکھ 47ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں31ارب 13کروڑ9لاکھ 55ہزارروپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2ارب31کروڑ17لاکھ53ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے دسمبر 2018 کے دوران 1 ارب33کروڑ 67لاکھ 73ہزارروپے اضافے کے ساتھ16 ارب 11کروڑ 47 لاکھ73ہزارروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کودسمبر 2018 کے لئے 14ارب77 کروڑ80 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے دسمبر 2018 میں مجموعی طور پر45 ارب74کروڑ87 لاکھ19ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں16 ارب11کروڑ 47 لاکھ73ہزارروپے، سیلز ٹیکس کی مد میں23 ارب 93کروڑ62لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 29 کروڑ54 لاکھ75ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں40کروڑ 22لاکھ71ہزارروپے وصول کئے۔

 

 

 

MCC Port Qasim Revenue Target July to Dec 2018

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button