پریونٹیوکلکٹریٹ لاہورنے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں ہدف سے ڈیڑھ ارب سے زائد کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہور نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی(جولائی 2018تادسمبر2018) کے دوران ایک ارب86کروڑ54لاکھ 90ہزارروپے اضافے کے ساتھ 8ارب44کروڑ24لاکھ90ہزارروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہور کو جولائی تادسمبر2018کے لئے 6ارب57کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پویونٹیولاہور نے مالی سال2018-19کے ابتدائی چھ ماہ جولائی2018تادسمبر2018میں مجموعی طورپر 26ارب91کروڑ20لاکھ80ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں8ارب44کروڑ24لاکھ 80ہزارروپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں10ارب82کروڑ47لاکھ 80ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب7کروڑ83لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب56کروڑ65لاکھ10ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہور نے دسمبر 2018 کے دوران 94کروڑ ایک لاکھ روپے اضافے کے ساتھ2 ارب17کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہور کودسمبر 2018 کے لئے ایک ارب23 کروڑ30 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہور نے دسمبر 2018 میں مجموعی طور پر6 ارب14کروڑ79 لاکھ20ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں2 ارب17کروڑ 31 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں2 ارب 48کروڑ13لاکھ 30ہزارروپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 1 ارب 28 کروڑ77 لاکھ40ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں20کروڑ 57لاکھ50ہزارروپے وصول کئے۔
MCC Preventive Lahore Revenue Target