اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں7ارب روپے کم وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کی پہلی ششماہی(جولائی 2018تادسمبر2018) کے دوران6 ارب98کروڑ60لاکھ روپے کمی کے ساتھ 65ارب7کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو جولائی تادسمبر2018کے لئے 72ارب5کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2018-19کے ابتدائی چھ ماہ جولائی2018تادسمبر2018میں مجموعی طورپر1 کھرب38ارب33کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں65ارب7کروڑ10لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب52ارب5کروڑ10لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں20ارب 68کروڑ20لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں53کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر 2018 کے دوران 2 ارب56کروڑ 30لاکھ روپے کمی کے ساتھ14 ارب 4کروڑ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کودسمبر 2018 کے لئے 16ارب60کروڑ30 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے دسمبر 2018 میں مجموعی طور پر25 ارب74کروڑ80 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں14 ارب4کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 42کروڑ70لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 22 کروڑ60 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں5کروڑ 40لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC West Revenue Target Dec 2018