Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ کوفروری 2019کے دوران کسٹمزڈیوٹی کی وصولی میں ناکامی کا سامنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے فروری2019 میں2ارب23کروڑ70لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 8ارب 9کروڑ 70لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو مالی سال 2018-19کے آٹھویں ماہ فروری2019کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں10ارب 33کروڑ40لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا ،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 19ارب 73کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں8ارب 9کروڑ 70لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 8ارب47کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں3ارب8کروڑ70لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 7کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2018-19کے 8ماہ جولائی2018 تافروری2019کے دوران مجموعی طورپر ایک کھرب81ارب40کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 83ارب15کروڑ50لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 69ارب87کروڑ60لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 27ارب63کروڑ70لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں73کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے

 

 

 

 

MCC West Revenue Target

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button