اپریزمنٹ ایسٹ کوڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں 46ارب روپے کی کمی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال کے گیارہ ماہ جولائی 2018تامئی 2019کے دوران 46ارب 42کروڑ60لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی کمی کے ساتھ 4کھرب17ارب7لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 4کھرب 63ارب43کروڑ30لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ جولائی 2018تامئی2019کے دروران کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں1کھرب60ارب26کروڑ10لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں1کھرب89ارب88کروڑ60لاکھ،انکم ٹیکس کی مدمیں65ارب51کروڑ90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں1ارب34کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مئی 2019کے دوران 2ارب 68کروڑ90لاکھ روپے کمی کے ساتھ 14ارب99کروڑ90لاکھ کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 17ارب68کروڑ80لاکھ روپے کے ڈیوٹی ٹیکسزکا ہدف دیاگیاتھا۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے مئی 2019کے دوران مجموعی طورپر40ارب72کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں14ارب99کروڑ90لاکھ،سیلزٹیکس کی مدمیں19ارب45کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب14کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں12کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC East Revenue Target May 2019