Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد38ارب زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2019-20کے پہلے ماہ جولائی 2019 کے دوران12ارب75کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ نے گذشتہ مالی سال کی زیرتبصرہ مدت کے دوران 15ارب43کروڑ60لاکھ روپے وصول کئے تھے تاہم اپریزمنٹ ایسٹ نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 2 ارب67کروڑ80لاکھ روپے کم وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے پہلے ماہ جولائی میں مجموعی طورپر 38 ارب 6 کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 12ارب75کروڑ70لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 18ارب93کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 6 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں35کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔

 

 

 

 

MCC East Revenue Target July 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button