Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد55ارب روپے سے زائد وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2019-20کے دوسرے ماہ اگست 2019 کے دوران17ارب90کروڑ72لاکھ55ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ پرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے گذشتہ مالی سال کی زیرتبصرہ مدت کے دوران 15ارب20کروڑ وصول کئے تھے تاہم پرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے گذشتہ سال کے مقابلے میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں2 ارب70کروڑروپے زائد وصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے دوسرے ماہ اگست2019 میں مجموعی طورپر 55 ارب 91 کروڑ44لاکھ49ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 17ارب90کروڑ72لاکھ55ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 32ارب47کروڑ22لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں5ارب 14 کروڑ 19 لاکھ64ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں39کروڑ30لاکھ31ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2018-19کے دوسرے ماہ اگست2018 میں مجموعی طورپر 46 ارب 65 کروڑ روپے وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 15ارب20کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 25ارب80کروڑروپے،انکم ٹیکس کی مد میں5ارب 20 کروڑ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں34کروڑ50لاکھ روپے وصول کئے تھے۔کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم ممتازعلی کھوسونے کہاکہ درآمدات کم ہونے کے باوجود بھی پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے یف بی آرکی جانب سے کلکٹریٹ کو دیئے گئے ڈیوٹی وٹیکسزکے اہداف سے زائد وصولی کی۔انہوں نے کہاکہ کلکٹریٹ نے ٹریڈرزکو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائیں ہیں جس سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس فوری طورپر کی جارہی ہے۔انہوں نے کلکٹریٹ میں تعینات افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کسٹمزافسران کی محنت کے باعث ہی کلکٹریٹ محصولات کا ہداف حاصل کرنے میںکامیاب ہواہے جبکہ کسٹمزافسران کی ٹیم رواں مالی سال کے باقی ماندہ مہینوں میں بھی محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

 

 

 

 

 

MCC Port Qasim achieve Revenue Target for the month of August 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button