پریونٹیوکلکٹریٹ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں33ارب سے زائد ما لیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہ جولائی تاستمبر2019میں 33ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر 2019)کے دوران مجموعی طورپر 33ارب 53کروڑ72لاکھ20ہزار مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 11ارب 64کروڑ80لاکھ20ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 21ارب9کروڑ74لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 49 کروڑ 56 لاکھ 40ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں29کروڑ61لاکھ50ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے ستمبر2019کے دوران مجموعی طورپر10ارب95کروڑ63لاکھ 60ہزارروپے وصول کئے ، جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 4ارب 38کروڑ63لاکھ20ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 6ارب13کروڑ2لاکھ 30ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں21 کروڑ 3 لاکھ 10ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں22کروڑ95لاکھ روپے وصول کئے
MCC Preventive Revenue Collection FY 2019-20 first Quarter