اپریزمنٹ ویسٹ کومحصولات کے اہداف کی وصولی میں ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال2019-20کے چوتھے ماہ اکتوبر 2019 کے دوران6ارب44کروڑ20لاکھ کی کمی کے ساتھ 6 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 13ارب31کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مالی سال 2019-20کے چوتھے ماہ اکتوبر 2019میںمجموعی طورپر17ارب17کروڑ60لاکھ روپے مالیتl کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 6 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 7کروڑ69لاکھ90ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب57کروڑ60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں2کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے چارماہ جولائی تااکتوبر میں مجموعی طورپر 75 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 30ارب91کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 33ارب10کروڑ 90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 11 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں14کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC West fail to Collect Revenue Target in October 2019