پریونٹیوکلکٹریٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں61ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریوینٹو نے مالی سال 2019-20کی پہلی ششماہی جولائی تادستمبر2019میں 61ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے ۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال 2019-20کی پہلی ششماہی (جولائی تادستمبر 2019)کے دوران مجموعی طورپر 61ارب 79کروڑ25لاکھ70ہزار مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 22ارب 96کروڑ15لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 37ارب36کروڑ60لاکھ90 ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 98 کروڑ 51 لاکھ روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں47کروڑ98لاکھ40ہزارروپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے دستمبر2019کے دوران مجموعی طورپر9ارب58کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے ، جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 4ارب 4کروڑ35لاکھ40ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 5ارب41کروڑ78لاکھ 40ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں10 کروڑ 67 لاکھ 10ہزارروپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں2کروڑ9لاکھ10ہزار روپے وصول کئے
MCC Preventive Receive Revenue Target in FY 2019-20