پریونٹیوکلکٹریٹ نے جنوری2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد7ارب زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے ساتویںماہ جنوری2020 کے دوران2ارب29کروڑ27لاکھ90ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے جنوری 2020میں مجموعی طورپر7ارب72کروڑ78لاکھ30ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں2ارب29کروڑ27لاکھ90ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 5ارب30کروڑ89لاکھ20ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ 71 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں1کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے سات ماہ جولائی2019 تاجنوری2020 میں مجموعی طورپر69ارب52کروڑ4لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں25ارب25کروڑ43لاکھ30ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 42ارب67کروڑ50لاکھ10ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب 9کروڑ 22 لاکھ20ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں49کروڑ88لاکھ40ہزار روپے وصول کئے۔