Revenue Collection

پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ڈیڑھ ارب روپے کم وصول کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے رواں مالی کے فروری2020 کے دوران ایک ارب78 کروڑ62 لاکھ 47 ہزار روپے کمی کے ساتھ17 ارب 72 کروڑ 87 لاکھ 53ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم  کو زیرتبصرہ مدت کے دوران19ارب51کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیاگیاتھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2019-20کے آٹھویں ماہ فروری2020 میں مجموعی طورپر 55 ارب 82 کروڑ   55لاکھ52ہزار روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں17ارب72کروڑ87لاکھر 53ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں  33ارب99کروڑ52لاکھ 93ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں4ارب 78 کروڑ 43 لاکھ93ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں31کروڑ71لاکھ13ہزار روپے وصول کئے۔دستاویزات مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2018-19کے آٹھ ماہ جولائی 2019تافروری2020 کے دوران مجموعی طورپرچارکھرب42 ارب 15 کروڑ32لاکھ34ہزار روپے وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 38 ارب 60 کروڑ 41لاکھ49ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں2 کھرب58ارب94کروڑ59لاکھ 4ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مد میں40ارب 71 کروڑ13لاکھ 78ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں3ارب89کروڑ18لاکھ 4ہزارروپے وصول کئے تھے۔

 

 

MCC Port Qasim Receive Revenue in February 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button