اپریزمنٹ ایسٹ کوفروری2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میںناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20آٹھ ماہ(جولائی 2019تافروری 2020) کے دوران37 ارب42 کروڑ40لاکھ روپے کمی کے ساتھ ایک کھرب7ارب28کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2019تافروری2020کے لئے ایک کھرب44ارب70کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی2019تافروری2020میں مجموعی طورپر 3 کھرب8ارب18کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ایک کھرب7ارب28کروڑ20لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب54ارب19کروڑ 90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں45ارب 52کروڑ30لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب 18کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری2020 کے دوران 3 ارب36کروڑ 10لاکھ روپے کمی کے ساتھ14 ارب 3کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کوفروری2020 کے لئے 17ارب39 کروڑ30 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے فروری2020 میں مجموعی طور پر40 ارب13کروڑ80 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں14 ارب 3کروڑ20لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں20 ارب 64 کروڑ20لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 30 کروڑ40لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں16کروڑ روپے وصول کئے۔