پریونٹیوکلکٹریٹ نے مارچ2020کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مد6ارب سے زائد وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو نے مالی سال2019-20کے نوے ماہ مارچ2020 کے دوران2ارب14کروڑ71لاکھ50ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی حاصل کی۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مارچ 2020میں مجموعی طورپر6ارب19کروڑ25لاکھ40ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں2ارب14کروڑ71لاکھ50ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 3ارب86کروڑ85لاکھ30ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 17 کروڑ 68 لاکھ70ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںصفر روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے مالی سال2019-20کے9 ماہ جولائی2019 تامارچ2020 میں مجموعی طورپر86 ارب18 کروڑ 29لاکھ 10ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں30ارب44کروڑ94لاکھ70ہزار روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 53ارب81کروڑ42لاکھ10ہزار روپے،انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب 39کروڑ 43 لاکھ70ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں52کروڑ48لاکھ60ہزار روپے وصول کئے۔