پورٹ قاسم ،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے محصولات کے ہدف کی وصولی میں کمی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2020-21کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر2020کے دوران ایک ارب 77کروڑ19لاکھ 71ہزارروپے کمی کے ساتھ 43ارب 73کروڑ 70 لاکھ29ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے 45ارب50کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال 2020-21کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طورپرایک کھرب 51 ارب 8 کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 43ارب 73 کروڑ 70 لاکھ29ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں93ارب 99کروڑ31لاکھ2ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں12ارب20کروڑ9لاکھ14ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب 15 کروڑ 70لاکھ 25ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مالی سال2020-21کے تیسرے ماہ ستمبر2020 کے دوران ایک ارب 56کروڑ80لاکھ 90ہزارروپے اضافے کے ساتھ 17ارب 1 کروڑ 50 لاکھ90ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کو ستمبر2020 کےلئے 15ارب44کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ستمبر2020 میں مجموعی طورپر 59 ارب 51 کروڑ 7 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 17ارب 1 کروڑ 50 لاکھ90ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں37ارب 39کروڑ29لاکھ88ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب68کروڑ49لاکھ78ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 41 کروڑ 77لاکھ 5ہزارروپے وصول کئے۔