اپریزمنٹ ایسٹ نے اکتوبرمیں43ارب روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ مالی سال 2020-21کے چوتھے ماہ اکتوبر2020 کے دوران 3 ارب 34کروڑ28لاکھ 80ہزارروپے اضافے کے ساتھ15 ارب2کروڑ62لاکھ80ہزارروپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کواکتوبر2020کے دوران11ارب68کروڑ40لاکھ روپے کسٹمز ڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے اکتوبرمیں2020 میں مجموعی طورپر 43 ارب 29 کروڑ 99 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 15ارب 2 کروڑ 62لاکھ80ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں22ارب 46کروڑ97لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب45کروڑ35لاکھ10ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 35 کروڑ 4لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے جولائی تااکتوبر2020کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب60 ارب 13 کروڑ 16 لاکھ60ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 55ارب 94 کروڑ 35 لاکھ40ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں82ارب 74کروڑ13لاکھ60ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں20ارب16کروڑ62لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میںایک ارب28 کروڑ 5لاکھ 70ہزارروپے وصول کئے۔