Revenue Collection

اپریزمنٹ ویسٹ ،اکتوبر2020میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں ہدف سے ایک ارب روپے زائد وصول کئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ مالی سال 2020-21کے چوتھے ماہ اکتوبر2020 کے دوران ایک ارب 92کروڑ11لاکھ روپے اضافے کے ساتھ7 ارب97کروڑ1لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو6ارب4کروڑ9لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے اکتوبرمیں2020 میں مجموعی طورپر 22 ارب 57 کروڑ 94 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 7ارب 97 کروڑ 1لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں11ارب 60کروڑ42لاکھ20ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں2ارب87کروڑ67لاکھ60ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 12 کروڑ 83لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی تااکتوبر2020کے دوران مجموعی طورپر91 ارب 31 کروڑ 59 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 33ارب 37 کروڑ 48 لاکھ10ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیںایک کھرب46ارب 52کروڑ22لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں11ارب15کروڑ51لاکھ40ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں26 کروڑ 37لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button