اپریزمنٹ ویسٹ نے36ارب سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ مالی سال 2020-21کے نویں مہینے مارچ 2021ءکے دوران 5 ارب 22کروڑ 1 لاکھ اضافے کے ساتھ17 ارب3 کروڑ61 لاکھ کی کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جبکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کو 11 ارب81 کروڑ60 لاکھ روپے کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مارچ 2021 میں مجموعی طورپر36 ارب 34کروڑ 11 لاکھ30 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں17ارب 3 کروڑ 61 لاکھ، سیلزٹیکس کی مد میں 14 ارب 69کروڑ12 لاکھ70ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں3ارب66 کروڑ60 لاکھ50ہزار روپے اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 94 کروڑ77 لاکھ 10 ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جولائی2020 تا مارچ 2021کے دوران مجموعی طورپر 2 کھرب43 ارب40 کروڑ93 لاکھ40ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 95ارب 23 کروڑ 93 لاکھ روپے 80 ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مد میں ایک کھرب 16 ارب35 کروڑ81لاکھ 20 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 29 ارب 28کروڑ 64 لاکھ 70 ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 52کروڑ 53لاکھ 80 ہزار روپے وصول کئے۔