پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ، یوریا(کھاد)اورایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے دومختلف کارروائیوں کے دوران یوریاکھاداورایرنی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی جس کی مالیت پانچ کروڑسے زائد بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوفیروزعالم جونیجوکو اطلاعات ملی کہ ایرانی ڈیزل اوریوریاکھادکی اسمگلنگ میںملوث عناصرایک باربھرایرانی ڈیزل اوریوریاکھادکی اسمگلنگ کی کوشش کررہے ہیں جس پر کلکٹرپریونٹیوفیروزعالم جونیجونے پر ایڈیشنل کلکٹرہونک بلوچ کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل کلکٹرانفورسمنٹ ہونک بلوچ نے ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرکی سربراہی میں چھاپہ مارٹیم تشکیل دی جس نے گذشتہ دنوں موکہ چیک پوسٹ آرسی ڈی ہائی وے پر دوآئل ٹینکرزکو روک کراس کی تلاشی لی تودونوں ٹینکروںمیں 87لاکھ مالیت کو 30ہزارلیٹرڈیزل اسمگل کیاجارہاتھا محکمہ کسٹمزکے ذرائع نے بتایاکہ ٹینکروں کے ڈرائیووں کو گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹینکروں کی مالیت دو کروڑروپے بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں پریونٹیوکلکٹریٹ کی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے موچکو چیک پوسٹ پر یوریا سے لدے ایک ٹریلر ٹرک کو قبضے میں لے لیا جو غیر قانونی طور پر بلوچستان کراس کر رہا تھا جبکہ یہ کراچی جانا تھا۔ ضبط شدہ یوریا ٹرک سمیت ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے، یوریا اور ٹریلر ٹرک کی مالیت دوکروڑ90لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔