Anti-Smuggling

کسٹم انٹیلی جنس کراچی کی مختلف کارروائیاں،15کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی کی انسداد اسمگلنگ ٹیم نے گزشتہ 4 دنوں میں 15کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن فیض احمد نے انسداد اسمگلنگ پالیسی وضع کی ہے جس میں شفافیت اور اسمگلنگ کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جس پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کراچی ثاقف سعید اور ان کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ٹیم میں شامل ایڈیشنل ڈائریکٹرنوشین ریاض ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر،سپرنٹنڈنٹ طارق بھٹواوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے ڈائریکٹرجنرل فیص احمدکی اسمگلنگ کے خلاف واضح پالیسی پر عملدرآمدکرتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے مختلف کارروائیاں کیں۔ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیداطلاع ملی کہ چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا کی منظم اسمگلنگ میں ملوث ایک گروپ مسافربسوں کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کرے گا اور پھر اسے مضافاتی علاقوں میں تقسیم کرے گاجس پر لیاقت آباد کے علاقے میں نگرانی کی گئی اور بس کو روک کراس کی تلاشی لی گئی توبس سے بھاری مقدار میں سمگل شدہ مضر صحت چھالیہ ، سگریٹ اور گٹکا برآمد ہواجس کی مالیت اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بس سمیت دوکروڑ60لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی اینٹی اسمگلنگ ٹیم نے گزشتہ چار دنوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑیوں میں ملوث اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ جس کی مالیت چھ کروڑ5لاکھ روپے ہے جبکہ دیگرکارروائیوں میں اسمگل شدہ ڈیزل،گٹکا ، سگریٹ، غیر ملکی ٹائر، غیر ملکی مردانہ وزنانہ سوٹ کے کپڑے،خشک دودھ پاو¿ڈر، ٹائلیں، کاسمیٹکس اور کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیںکو ضبط کیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ضبط کیے گئے متفرق سامان کی مالیت چھ کروڑ81لاکھ روپے ہے جبکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے مجموعی طورپر 15کروڑ46لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button