کلکٹریٹ انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائی،24کروڑمالیت کی اسمگل اشیاضبط
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کوئٹہ انفورسمنٹ نے گذشتہ ہفتہ مختلف کارروائیوںکے دوران 24کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ممبرکسٹمزآپریشنزمکرم جاہ انصاری کی جانب پوری ملک میں ہونے والی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم چیف کلکٹرکسٹمزبلوچستان عبدالقادرمیمن نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انسداداسمگلنگ کی مہم تیزکرنے اورموثربنانے کے لئے نئی پلاننگ کے ساتھ ساتھ موبائل اسکواڈکو نان ڈیوٹی پیڈاشیاءکے غیرقانونی گوداموں اوراسمگل اشیاءکی آمدورفت کی سخت نگرانی اوراسمگلروں کے خلا ف گھیراتنگ کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے لئے کلکٹرکوئٹہ انفورسمنٹ سمیع الحق کی سربراہی میں اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ اوردیگر افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے نے زیارت سمیت دیگرعلاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 24کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں ۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ٹیم نے سیٹلائٹ ٹاو¿ن کے گودام پر کارروائی کرتے ہوئے 30 ملین روپے مالیت کا بھارتی گٹکا جبکہ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ زیارت کراس نے 70 ملین روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ، خشک دودھ، سوڈیم گلوٹامیٹ اور خشک میوہ جات ،فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ دالبندین نے 3کروڑ48لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر، کپڑے اور سولر پینلزجبکہ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ درخشاں نے 2کروڑ17لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی فٹ آئل قبضہ میں لیا