کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے کرنسی کے اسمگلنگ ناکام بنادی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈرائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے فرنٹیئرکور(ایف سی)کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران پاکستانی کرنسی ایران اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسمگل کی جانے والی پاکستانی کرنسی ضبط کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ جیوانی باڈر کے راستے پاکستانی کرنسی ایک موٹرسائیکل پرایران اسمگل کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرخالد عمراوردیگرانٹیلی جنس افسرحنیف کرد واہلکاروںپر مشتمل ٹیم نے فرنٹیئرکور(ایف سی)بلوچستان کے ساتھ نگرانی شروع کی تاہم دوران نگرانی ایک مشکوک موٹرسائیکل کو روکنے کی اشارہ کیاگیالیکن کرنسی اسمگل میںملوث ملزم موٹرسائیکل چھوڑکربھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی مزکورہ ٹیم نے موقع پر پڑے بیگ کی تلاشی لی توبیگ سے 70لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی برآمدہوئی جو ایران اسمگل کی جارہی تھی۔