Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی ، جنوری 2023 میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے جنوری2023کے دوران مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں اورآٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔کسٹمزانٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدکی ہدایات پر، ڈائریکٹر ثاقف سعیدکی سربراہی میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ کراچی نے اسمگل شدہ اشیا کے غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔اس سلسلے میں جنوری 2023 کے دوران ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس نے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ سامان کی ریکارڈ تعداد کو ضبط کرنے میں کامیاب رہا ہے۔کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں اسمگل شدہ سامان میں شراب کی 10500 بوتلیں، 3600 لیپ ٹاپ، 2396 کلائی گھڑیاں، غیر ملکی کاسمیٹکس، کھانے پینے کی اشیائ، غذائی سپلیمنٹس، سپاری، کپڑے، اسمگل گاڑیاں اور اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button