لبنانی اورالجیریین سفارتخانوں کے کنسائمنٹس سے ڈیڑھ کروڑسے زائدمالیت کی شراب برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گشن کراچی نے لبنانی اورالجیریاکے سفارتخانوں کے کنسائمنٹس کے ذریعے کی جانے والی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں قائم لبنانی اورالجیریا کے سفارت خانوں کی جانب سے مختلف کھانے پینے کی اشیاءکے دالگ الگ وکنسائمنٹس مارچ2019میں درآمدکئے گئے تھے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سفارتخانوں کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس میں بھاری مقدارمیں شراب اسمگل کی جاری ہے جس پرڈائریکٹرعرفان جاوید کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم میںشامل سپرنٹنڈنٹ محمدالیاس اوردیگرافسران نے متعلقہ ٹرمینل پر مارچ2019میں انڈونیشیا،شام ،الجریااورلبنان کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک کر تحقیقات کا آغازکردیاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے تحقیقات کی گئی جس پرلبنانی اورالجیریا کے سفارتخانوں کی جانب سے درآمدہونے والے کنسائمنٹس سے لاتعلقی کا اظہارکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ لبنانی اورالجیریاسفارتخانے کے کنسائمنٹس ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ کلیئرکئے گئے جس میں کھانے پینے کی اشیاءظاہرکی گئیں تھیں لیکن کسٹمزانٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع دونوں سفارتخانوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی تھی۔تاہم اس سلسلے میں 22اکتوبر 2019کو مزکورہ سفارتخانوں کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی اجازت ملنے پر کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی تو
لبنانی سفارتخانے کے کنسائمنٹ سے 43لاکھ20ہزارمالیت کی مختلف برانڈکی 480شراب کی بوتلیں اورالجیریاکے سفارتخانے کے کنسائمنٹ سے ایک کروڑ38لاکھ72ہزارروپے مالیت کی مختلف برانڈکی 1584بوتلیں برآمدہوئیں جوغیرقانونی طورپر کلیئرکی جارہیںتھیں۔واضح رہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے مارچ2019میں انڈونیشیا،شام ،الجریااورلبنان کے سفارتخانوں کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس شراب کی اسمگلنگ کے شبہ میںروک کردی گئی تھیں جبکہ اس سے قبل انڈونیشین اورشامی سفارتخانوں کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی دوران انڈنیشیاکے سفارتخانے کے کنسائمنٹ سے1080بوتلیں اورشامی سفارتخانے کے کنسائمنٹ سے 2268برآمدہوئیں تھیں جنھیں غیرقانونی طورپر کلیئرکیاجارہاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں کسٹمزانٹیلی جنس نے واقعہ کی ایک تفصیلی رپورٹ وزارت خارجہ کو ارسال کردی ہے ۔
Customs Intelligence Seize Whisky bottles from Lebanon and Algeria Embassy Consignments