Exclusive Reports
ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس کے خلاف کرپشن کے الزام پرنیب راولپنڈی میں تحقیقاتی آفیسرمقرر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لئے قومی احتساب بیوروراولپنڈی میں تحقیقاتی آفیسر مقرر کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے کرپشن کی تحقیقات کے لئے آفیسرمقررکی دیاگیاہے تاہم مقررکئے جانے والے آفیسرکی جانب سے کسٹمزانٹیلی جنس میںہونے والی مبینہ کرپشن کے حوالے سے ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے نیب راولپنڈی کو ارسال کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس پر کرپشن کے الزام کی متعدددرخواستیں نیب میں جمع کروائی گئی ہیں جس کی وجہ سے انکوائری کا آغازکیاگیاہے۔