ایف بی آر دسمبر 2022میں محصولات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں میں ریونیو کی وصولی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے 2022-23 کے پہلے چھ ماہ جولائی2022تادسمبر2022کے دوران17 فیصد3428 ارب روپے وصول کئے جبکہ ایف بی آرنے گزشتہ سال مالی سال کے زیرتبصرہ مدت کے دوران 2929 ارب روپے جمع کئے تھے ۔ ایف بی آر کو دسمبر 2022 میں محصولات کی وصولی میں ناکامی کا سامناکرناپڑاہے،ایف بی آرکو دسمبر2022کے لئے965ارب روپے کے محصولات کا ہدف دیاگیاتھاجبکہ ایف بی آرنے دسمبر2022کے دوران 740 ارب روپے کے محصولات وصول کئے ایف بی آرنے گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 599ارب روپے وصول کئے تھے ۔ایف بی آرکی ٹیکس اہداف کی وصولی میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات پر پابندی ہے ۔ ایف بی آر کو امید ہے کہ جب درآمدی پابندیوں میں نرمی کی جائے گی اور عدالتی مقدمات منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے تو رواں مالی سال کے دوران کھوئے ہوئے محصولات کے اہداف کو باآسانی حاصل کرلیاجائے گھا۔ایف بی آرنے محصولات اکٹھا کرنے کی کارکردگی بھی غیر معمولی ہے جب اس تناظر میں دیکھا جائے کہ ایف بی آر نے بھی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 176 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 149 ارب روپے کے ریفنڈجاری کئے تھے۔