Exclusive Reports

ایف بی آرنے پیراسیٹامول گولیوں کے خام مال کی درآمدپر سبسڈی دینے سے انکارکردیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیراسیٹامول کے خام مال کی درآمد پر سبسڈی دینے اور ڈیوٹی کم کرنے سے انکار کے بعد حکومت نے پیراسیٹامول گولیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ پیراسیٹامول کے لیے ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاءکی درآمد کو فوری طور پر تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔تاہم، خام مال پر ڈیوٹی میں کمی اور پیراسیٹامول کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے سبسڈی دینے کی دونوں تجاویز کو مسترد کر دیا گیا، جس سے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا۔نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر سی) کی وزارت نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو مطلع کیا تھا کہ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی (ڈی پی سی) نے گزشتہ سال 12 جنوری کو اپنی 50ویں میٹنگ میں چھ کے ایم آر پی میں اضافے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ پرائسنگ کمیٹیکی سفارشات کو کابینہ نے 16 اگست کو ہونے والے اجلاس میں منظور نہیں کیا تھا۔تاہم، کابینہ نے 13 ستمبر کو اپنے اجلاس میں 10 ادویات کے ایم آر پی میں اضافے کی ایک اور سمری کو مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ پیراسیٹامول کے لیے APIs کی درآمد کو فوری طور پر تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ای سی سی نے 21 ستمبر کو اپنے اجلاس میں کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری کے لیے سمری پر غور کیا تھا۔غور و خوض کے بعد، یہ نوٹ کیا گیا کہ ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاءکو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے سے اس کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور پیراسیٹامول گولیوں کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد پیراسیٹامول سادہ 500ایم جی کی قیمت 1.87 روپے سے بڑھا کر 2.35 روپے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا500ایم جی کی قیمت 2.19 روپے سے بڑھا کر 2.75 روپے کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button