کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات میں اضافہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے چوری کے ان وارداتوں میں مبینہ طورپر ٹرمینل اسٹاف اورکسٹمزکا عملہ ملوث پائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دنوں میسرزالرحمن ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے ہیئرایساسریزاورمصنوعی زیورات کاکنسائمنٹ درآمدکیاگیابل آف لیڈنگ کے مطابق کنسائمنٹ میں ہیرایساسریزکے 560کارٹن درآمدکئے گئے تھے لیکن کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کے بعد کنسائمنٹ سے مصنوعی زیورات کے کچھ کارٹن چوری کرلئے گئے جس میں مبینہ طورپرکراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل اسٹاف اورکسٹمزکا عملہ ملوث ہے ۔متاثرہ درآمدکنندہ نے بتایاکہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر درآمدی کنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات اکثررونماہوتے رہتے ہیں اورشکایات کرنے پر نہ توٹرمینل انتظامیہ کوئی کارروائی کرتی اورنہ ہی کسٹمزحکام۔متاثرہ درآمدکنندہ نے بتایاکہ ان کی جانب سے ٹرمینل پر تعینات ایڈیشنل کلکٹرسے درخواست کی گئی ہے کہ کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کے دوران بنائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جائیںتاکہ اس امرکی نشاندہی ہوسکے کہ کنسائمنٹ سے سامان کی چوری میں کون سے عناصرملوث ہیںکیونکہ بل آف لیڈنگ کے مطابق کنسائمنٹ میں موجودسامان کی چوری ٹرمینل پرکی گئی ہے جس میں مبینہ طورپر ٹرمینل اورکسٹمزکے لوگ شامل ہیں۔