سیلزٹیکس کی چوری میں ملوث میسرزکوالٹی انٹرنیشنل کے دفترپر انٹرنل آڈٹ آئی آرایس کی ٹیم کاچھاپہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیونے سیلزٹیکس کی چوری میں ملوث میسرزکوالٹی انٹرنیشنل کے دفترمیں چھاپہ ضروری دستاویزات قبضہ میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیوکی جانب سے کی جانے والی کارروائی میسرزتمناانڈسٹریزکے خلاف درج کی جانےوالی ایف آئی آرکی روشنی میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ میسرزتمناانڈسٹریزکے مالک نواب زمان مختلف کمپنیوں کے ساتھ جعلی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیںجس کی وجہ سے میسرزتمناانڈسٹریزکے خلاف ایک اب سے زائدمالیت کے سیلز ٹیکس چوری پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ میسرزتمناانڈسٹریزکی جانب سے ٹیکسٹائل، کمپیوٹر،پلاسٹک، پیکجزاورلیڈویسٹ کے سیکٹرکے ساتھ جعلی ٹرانزیکشن کے ذریعے سیلز ٹیکس چوری کی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ کوالٹی انٹرنیشنل چاولوں کے کاروبارسے منسلک رہی ہے جبکہ دستاویزا ت سے اس امرکی تصدیق ہوئی ہے کہ اس نیٹ ورک سے متعدددرآمدکنندگان بھی ملوث ہیںجنہوں نے کنسائمنٹس کی درآمدپر سیلز ٹیکس کی چوری کی ۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیونے ایک ارب سے زائد کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے میسرزتمناانڈسٹریزکے مالک نواب زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکیاتھا۔ذرائع کے مطابق میسرزتمنا انڈسٹریزکے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواتھاکہ مذکورہ کمپنی نے جون ،جولائی، اکتوبراورنومبر2021کے دوران کسی دوسرے شخص یافرم سے کوئی خریداری کی اورنہ ہی زیرتبصرہ مدت کے دوران سات ارب7کروڑ48لاکھ مالیت روپے کی قابل ٹیکس سپلائزکی ہیںاور1ارب20کروڑ27لاکھ44ہزارمالیت کو سیلز ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کروایاگیا،جانچ پڑتال سے اس امرکا بھی انکشاف ہواکہ ملزم نے اپنے بینک اکاﺅنٹ میں سات ارب 7کروڑ48لاکھ سے زائد مالیت کی کوئی ٹرانزیکشنزنہیں دکھائی۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزم نے دھوکہ دہی سے 22جنوری2016میںاپنی فرم کا ایف بی آرمیں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کروایااورغیرقانونی کام کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔