اپریزمنٹ ویسٹ کانومبر2017کے ریونیو ٹارگیٹ کے حصول میں ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے نومبر2017 کے دوران ایک ارب51کروڑ 30لاکھ روپے کمی کے ساتھ97کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کے ساتھ9ارب 77کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ویسٹ کونومبر2017 کے لئے10ارب 74 کروڑ70 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے نومبر 2017 میں مجموعی طور پر21 ارب 78کروڑ40 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں9 ارب 77کروڑ 30 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں8 ارب 52 کروڑ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 3 ارب 40 کروڑ10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں9 کروڑ روپے وصول کئے۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے5ماہ جولائی 2017 تانومبر 2017کے دوران مجموعی طور پرایک کھرب11 ارب 14 کروڑ90 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں47ارب70 کروڑ30لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں44 ارب 90کروڑ60لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 18ارب 1 کروڑ 90 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں52 کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے۔