اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 18ارب روپے زائد کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2020-21کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر2020کے دوران 17ارب 84کروڑ32لاکھ 60ہزارروپے اضافے کے ساتھ 40ارب 91 کروڑ 72 لاکھ60ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 22ارب35کروڑ40لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2020-21کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طورپرایک کھرب 16 ارب 83 کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 40ارب 91 کروڑ 72 لاکھ60ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں60ارب 27کروڑ16لاکھ50ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں14ارب71کروڑ26لاکھ90ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 93 کروڑ 1لاکھ 20ہزارروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2020-21کے تیسرے ماہ ستمبر2020 کے دوران 4ارب 4کروڑ30لاکھ 30ہزارروپے اضافے کے ساتھ 13ارب 81 کروڑ 60 لاکھ30ہزار روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو ستمبر2020 کےلئے 9ارب77کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ستمبر2020 میں مجموعی طورپر 40 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 13ارب 81 کروڑ 60 لاکھ30ہزار روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں21ارب 16کروڑ27لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب16کروڑ2لاکھ80ہزار روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ 33لاکھ 40ہزارروپے وصول کئے۔