Revenue Collection
اپریزمنٹ ایسٹ نے ہدف سے تین ارب روپے زائدکی کسٹمزڈیوٹی وصول کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2020-21کے پہلے ماہ جولائی 2020 کے دوران تین ارب53کروڑ90لاکھ اضافے کے ساتھ 15 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 11ارب57کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2020-21کے پہلے ماہ جولائی 2020میںمجموعی طورپر41ارب77کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 15 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں21ارب 14کروڑ20لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب27کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 24 کروڑ 30لاکھ روپے وصول کئے۔