اپریزمنٹ ایسٹ نے اکتوبر 2019میں کے دوران 39ارب سے زائدکے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2019-20کے چوتھے ماہ اکتوبر 2019 کے دوران4ارب69کروڑکی کمی کے ساتھ 13 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 18ارب8کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے چوتھے ماہ اکتوبر 2019میںمجموعی طورپر39ارب51کروڑ80لاکھ روپے مالیتl کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 13 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 19کروڑ43لاکھ20ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں6ارب63کروڑ90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں4کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے چارماہ جولائی تااکتوبر میں مجموعی طورپر ایک کھرب48ارب10کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 50ارب48کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 74ارب3کروڑ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 22 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں68کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔
MCC East Collect Revenue in October 2019