اپریزمنٹ ایسٹ کومارچ2020میں ڈیوٹی وٹیکسز کی وصولی میں ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20جولائی 2019تامارچ 2020 کے دوران25 ارب64 کروڑ90لاکھ روپے کمی کے ساتھ ایک کھرب19ارب5کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2019تا،مارچ2020کے لئے ایک کھرب44ارب70کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی9 ماہ جولائی2019تامارچ2020میں مجموعی طورپر 3کھرب41ارب87کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب19 ارب5کروڑ70لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب71ارب53کروڑ 80لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں49ارب 94کروڑ20لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب 33کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مارچ2020 کے دوران 5 ارب61کروڑ 80لاکھ روپے کمی کے ساتھ11 ارب 77کروڑ50لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کومارچ2020 کے لئے 17ارب39 کروڑ30لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ۱یسٹ نے مارچ2020 میں مجموعی طور پر33 ارب68کروڑ90لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں11 ارب 77کروڑ50لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں17 ارب 33 کروڑ90لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 41 کروڑ80لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں15کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔