اپریزمنٹ ایسٹ کو کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 41ارب روپے کی ناکامی کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20جولائی 2019تامئی 2020 کے دوران41 ارب8 کروڑ50لاکھ روپے کمی کے ساتھ ایک کھرب42ارب64کروڑ30لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی 2019تامئی2020کے لئے ایک کھرب82ارب72کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے11 ماہ جولائی2019تامئی2020میں مجموعی طورپر 4کھرب10ارب77کروڑ70لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب42 ارب64کروڑ30لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں2 کھرب6ارب68کروڑ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں59ارب 59کروڑ70لاکھ روپے ، فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیںایک ارب 85کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مئی2020 کے دوران8 ارب17کروڑ 80لاکھ روپے کمی کے ساتھ11 ارب 13کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کومئی2020 کے لئے 19ارب30 کروڑ90لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ۱یسٹ نے مئی2020 میں مجموعی طور پر32 ارب74کروڑ90لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں11 ارب 13کروڑ10لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں16 ارب 79 کروڑ80لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ارب 49 کروڑ30لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں32کروڑ80لاکھ روپے وصول کئے۔