اپریزمنٹ ایسٹ کومحصولات کے اہداف کی وصولی میں کامیاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2020-21کے دوسرے ماہ اگست 2020 کے دوران86کروڑ20لاکھ اضافے کے ساتھ 11ارب 64 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 10ارب78کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2020-21کے دوسرے ماہ اگست 2020میںمجموعی طورپر34ارب26کروڑ80لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 11ارب 64 کروڑ 30 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں17ارب 96کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں4ارب27کروڑ40لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 38 کروڑ 30لاکھ روپے وصول کئے۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2020-21کے دوماہ جولائی تااگست 2020کے دوران مجموعی طورپر76ارب4کروڑ30لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیں 26 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں39ارب 10کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں9ارب52کروڑ20لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 62 کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے۔