اپریزمنٹ ایسٹ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں دوکھرب سے زائدکے ڈیوٹی وٹیکسزوصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے نے مالی سال 2019-20کی پہلی ششماہی(جولائی 2019تادستمبر2019) کے دوران29 ارب 89 کروڑ70لاکھ روپے کمی کے ساتھ 78ارب40کروڑروپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو جولائی تادستمبر2019کے لئے ایک کھرب8ارب29کروڑ70لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے ابتدائی چھ ماہ جولائی2019تادستمبر2019میں مجموعی طورپر 2 کھرب25ارب51کروڑ80لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں78ارب40کروڑ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیںایک کھرب12ارب16کروڑ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں34ارب 12کروڑ60لاکھ روپے ،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں83کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے دستمبر 2019 کے دوران 7 ارب58کروڑ 30لاکھ روپے کمی کے ساتھ13 ارب 98کروڑ 40 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کودستمبر 2019 کے لئے 21ارب56 کروڑ70 لاکھ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے دستمبر 2019 میں مجموعی طور پر37 ارب67کروڑ80 لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13 ارب 98کروڑ 40 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں18 ارب 48 کروڑ90لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 12 کروڑ20لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں8 کروڑ 20لاکھ روپے وصول کئے۔