اپریزمنٹ ایسٹ نے اگست 2019میں37ارب زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال2019-20کے دوسرے ماہ اگست 2019 کے دوران4ارب29کروڑکی کمی کے ساتھ 12 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی وصول کی جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران 17ارب16کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کاہدف دیاگیاتھا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2019-20کے دوسرے ماہ اگست 2019میںمجموعی طورپر37ارب34کروڑ30لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 12 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ روپے،سیلزٹیکس کی مدمیں 18کروڑ97لاکھ90ہزارروپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب28کروڑ40لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں21کروڑروپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے دونوں ماہ جولائی تااگست میں مجموعی طورپر 75ارب40کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 25ارب62کروڑ90لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 37ارب91کروڑ50لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 11 ارب 36 کروڑ 90 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں49کروڑ10لاکھ روپے وصول کئے
MCC East Receive Revenue Target Month of August 2019