اپریزمنٹ ایسٹ کوریونیوٹارگٹ کی وصولی میں ناکامی کاسامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے اپریل 2018 کے دوران 6ارب 26 کروڑ70لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ12ارب 62 کروڑ30 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ اپریزمنٹ ایسٹ کواپریل2018 کے لئے18ارب89 کروڑ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹی کا ہدف دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ نے اپریل 2018میں مجموعی طور پر35 ارب30کروڑ40 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزوصولی کئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں12 ارب 62کروڑ 30 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں16ارب 87 کروڑ70لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 69 کروڑ10 لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں11کروڑ30لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے رواں مالی سال کے دس ماہ جولائی 2017 تااپریل 2018کے دوران مجموعی طور پر3 کھرب62ارب 35 کروڑ 60لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز وصول کئے جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب33ارب46کروڑ40لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میںایک کھرب 68 ارب85 کروڑ 40 لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 59ارب 40لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میںایک ارب3کروڑ3لاکھ روپے وصول کئے۔