Revenue Collection

اپریزمنٹ ایسٹ محصولات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے اپریل2019کے دوران 2ارب 72کروڑ 10لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 13ارب 61کروڑ40لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کو مالی سال 2018-19کے دسویں ماہ اپریل2019کے لئے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں16ارب 33کروڑ50لاکھ روپے کا ہدف دیاگیاتھا،دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسز کی مدمیں مجموعی طورپر 36ارب 81کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیں13ارب 61کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 17ارب81کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں5ارب86کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 10کروڑ 90لاکھ روپے وصول کئے۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے 10ماہ جولائی 2018اوراپریل 2019کے دوران مجموعی طورپر 3 کھرب 76ارب28کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے جس میںکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںایک کھرب 45ارب28کروڑ70لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں ایک کھرب 70 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 59ارب37کروڑ60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں ایک ارب21کروڑ70لاکھ روپے وصول کئے

 

 

 

 

MCC East Revenue Target April 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button